بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خاتون کارکن کی کوئٹہ سے اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایسے واقعات حالات کو مزید بگاڑ کی طرف لے جائینگے۔
اختر مینگل نے کہا ہے کہ گُلزادی بلوچ کے کوئٹہ سے اغوا کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ایسے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بی این پی سربراہ نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکام آخر کس قسم کا پیغام دینا چاہتے ہیں جب وہ جائز آوازوں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں بجائے اس کے کہ ان کے خدشات کو سنا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات صرف بداعتمادی اور عدم استحکام کو بڑھاتے ہیں حالات پہلے ہی قابو سے باہر ہیں، اور یہ طرزِ عمل انہیں مزید خراب کرے گا۔