بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلاھو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شخص کی شناخت حفیظ ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حفیظ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔