کیچ: تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

105

کل رات کیچ کے علاقے گیبن میں فورسز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ ملک والد بہرام، علی جان ولد شاہ ملک اور بلال والد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع مطابق مذکورہ افراد کو کل رات گئے تین بجے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ ہے، قوم پرست حلقوں کے مطابق دو دہائیوں سے جبری گمشدگی کے واقعات روزانہ رپورٹس ہوتے ہیں۔ جبکہ اس وقت بلوچستان میں ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاتعداد افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے ہیں۔