کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب دھماکہ، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ممکنہ طور پر لینڈ مائن کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔