کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں جمعہ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل اسکواڈ معمول کی کارروائی میں مصروف تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت صوبیدار شہزاد آمین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے ہر وقت حملوں میں نشانہ بنایا جاتے رہے ہیں مارگٹ اور اس کے گرد و نواح میں ماضی میں بھی آزادی پسند سرگرم ہیں تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔