کوئٹہ: پاکستانی فورسز نے بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان سمجھ کر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

804

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مری آباد کے پہاڑی علاقے میں قائم ایف سی چیک پوسٹ سے اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق، ایف سی اہلکاروں نے نوجوانوں کو غلطی سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسند سمجھ لیا، جس کے نتیجے میں کفایت علی ہزارہ اور طیب ہزارہ شدید زخمی ہوگئے، جبکہ معین ہزارہ بچ گیا۔

‏زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شہریوں نے فورسز رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد کی خوف سے نہتے شہریوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے ۔