کوئٹہ: مسلح حملے میر احمد چلتن وال و بھائی زخمی

147

کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے میر احمد چلتن وال سمالانی اور ان کے بھائی ظہور احمد پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میر احمد چلتن وال اور ان کے بھائی ظہور سمالانی پر نوحصار تھانہ اغبرگ ضلع کوئٹہ کے ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کیا ، جن کو کوئٹہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خاندانی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق انہیں بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ دھرنے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔