بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید دو افراد کی جبری کمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 13 اپریل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری سے دو نوجوان نصیر ساتکزئی ولد قیصر خان اور اکرام ساتکزئی ولد نور خان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ آج تربت ، پسنی اور کوئٹہ سے تین افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔