کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی کے قریب زرغون ہاؤسنگ بائی پاس روڈ کے کنارے سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔