کوئٹہ: سیاسی کارکن ماما غفار قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کردیا

299

نیشنل پارٹی کے رہنما اور اسیر بی وائی سی خاتون رکن بیبو بلوچ کے والد ماما غفار قمبرانی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

اس کے بیٹے کے مطابق میرے والد غفار قمبرانی کو کوئٹہ سے اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ میری بہن بیبو بلوچ قید میں ہے۔ ہم پاکستانی حکومت کے ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل پاکستانی فورسز نے بی وائی سی کے رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے والد کو بھی حب چوکی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ ان کی رہائی بیٹی کی خود کی گرفتاری دینے سے مشروط کی گئی۔