کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

188

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔

خضدار، قلات اور منگچر میں کل رات چھ دن بعد بحال ہونے والے انٹرنیٹ سروس کو دوبارہ بند کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق قلات، خضدار اور منگچر میں چھ دن کے بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس صرف تین گھنٹے کے لیے فعال رہنے کے بعد دوبارہ معطل کر دی گئی۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروباری معاملات، طلبہ کی آن لائن تعلیم اور دیگر اہم امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو مستقل طور پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تاحال حکومتی اداروں کی جانب سے انٹرنیٹ بندش کی وجوہات پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید دور میں انٹرنیٹ کسی بھی معاشی اور تعلیمی سرگرمی کے لیے بنیادی ضرورت ہے اور اس کی عدم دستیابی سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔