بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نظام ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشکے سے تعلق رکھنے والے طالب علم اور حالیہ دنوں پاکستان سروس کمیشن کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اور پارٹ ٹائمنگ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچنگ کے فرائض انجام دینے والے کو آج دوپہر کے وقت ان کے کمرے سے جبری طور پر اٹھا کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہیں کوئٹہ اے ون سٹی میں واقعہ ان کے کمرے سے فورسز کے اہلکاروں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
مذکورہ نوجوان ایک عرصے سے تعلیمی سیکٹر سے وابستہ ایک ہونیار طالب علم ہیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے پی سی ایس پاس کی تھی جس کا انٹرویو رواں ماہ 12 اپریل کو ہونا والا ہے۔