کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اس وقت جبری طور پر لاپتہ کردیا جب وہ پکنک منانے کے بعد واپس گھر آرہے تھے۔
کوئٹہ کے رہائشی محمد یاسر نے کہا ہے کہ میرا بھائی محمد مدثر ولد محمد ظاہر شاہوانی اپنے دوست مدثر ولد منظور سکنہ کوئٹہ سبی گئے اور 11 مارچ کو سبی سے گھر کے لئے نکلے تھے لیکن ابتک گھر نہیں پہنچے ۔
انہوں نے کہاکہ انہوں بہت تلاش کیا لیکن ابتک انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں سے انکی بازیابی کے لئے دراخوست کی ہے ۔