کوئٹہ: بی وائی سی کے کارکن گل زادی بلوچ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

198

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رکن گل زادی بلوچ گرفتار، نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکن گلزادی بلوچ کو کوئٹہ سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار زبردستی گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔ اس کا ٹھکانہ ابھی تک نامعلوم ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ریاستی جبر کی ایک اور کارروائی ہے جو پرامن کارکنوں اور مزاحمتی آوازوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ہم اس غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید کہاکہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت بی وائی سی کے مرکزی قیادت کے خلاف ریاست کا بدترین کریک ڈاؤں جاری ہے ، مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ ، شاہ جی ، بیبو بلوچ سمیت بیبرگ بلوچ پہلے سے زیر حراست ہیں۔ جنکی گرفتاریوں کے خلاف دو ہفتوں سے بلوچستان میں مکمل احتجاج کیا جارہا ہے ۔