بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء لالا وہاب بلوچ رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔ لواحقین کی تصدیق
گذشتہ دنوں کراچی پریس کلب کے سامنے پولیس کے ہاتھوں گرفتار اور بعدازاں نامعلوم مقام پر منتقل کیئے جانے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء لالا وہاب بلوچ رہا ہوکر گھر پہنچ گئے۔
لالا وہاب کے لواحقین نے تصدیق کی ہے کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے بلوچستان سمیت کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور ارکان کی بڑی تعداد کو گرفتاریوں و جبری گمشدگیوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بی وائی سی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ اس وقت زیرحراست ہیں جبکہ سمی دین بلوچ کو آج رہا کردیا گیا۔
رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مظاہرین پر فائرنگ و تشدد کے دیگر واقعات کے خلاف گذشتہ دس روز سے بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔