بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، آج سوئی کے ایک ہوٹل سے تیرہ سالہ محمد حیات ولد تولا بگٹی اور سیوا ولد ناڑی بگٹی کو پاکستانی خفیہ ادارے اور “ڈیتھ اسکواڈ” کے ارکان نے اغوا کیا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔