ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے گوپٹ سے ایف سی کے اہلکاروں نے لیویز اہلکار نواز علی ولد ستار بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار اپنا ڈیوٹی دینے کے بعد گھر کی طرف جارہا تھا جہاں سے ایف سی اہلکاروں نے اسے جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مقامی انتظامیہ کے ملازمین لاپتہ ہوئے ہیں ۔