ڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

117

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی افراد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ کے صمد ہمزانی نامی شخص نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں مقامی شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

جن کی شناخت میر ہوتکانی بگٹی اور ضلا ہوتکانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعے سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔