ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کیلئے درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت

415

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ
رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تری ایم پی او کے درخواست کی سماعت آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوئی۔

ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔

جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈبل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی جانب سے کامران مرتضی، راحب بلیدی ،خالد کبدانی ،علہ احمد کرد اور دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔

فریقین کی جانب سے عدالت کے سامنے دلائل دئیے گئے۔ عدالت کی جانب سے درخواست کے وکلاء کو آرٹیکل فائیو کے تحت حلفیہ بیان جمع کرانے کی ہدایت درخواست کی سماعت آدھے گھنٹے کے ملتوی کردی۔

درخواست گزار کی جانب سے آرٹیکل 5کے تحت عدالت میں حلفیہ بیان جمع کرایا گیا۔ حلف بیان جمع کرانے بعد ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت نے حلفیہ بیان پر مختلف اعتراضات کئے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے بحث کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کونسل کے وکیل کامران مرتضی ایڈووکیٹ کی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے، اچھے کی امید ہے، غلط آرڈر پاس کیاگیاہے میرے خیال میں، توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک آدھ دن سنائے جائے گا،

کامران مرتضی نے کہا کہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی بہن کی طرف سے فائل کی گئی تھی۔