پنجگور: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی پر حملہ

359

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

گاڑی کو پنجگور کے علاقے پروم کہدہ حکیم محلے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایف سی کیمپ سے نکل کر جارہا تھا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔