پنجگور: پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری، متعدد افراد لاپتہ

279

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید کا تشدد بنانے اور گھرروں میں لوٹ مار کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا پاکستانی فورسز نے پروم کے علاقے جائین کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاش کے دوران خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گھروں موجود موبائل فون سمیت قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ابتک دو کی شناخت ممکن ہوسکی ہے جن میں سیف اللہ ولد دلمراد اور عبدالرحیم ولد منیر شامل ہیں۔

خیال رہے پروم میں آج دوپہر سے فوجی آپریشن جاری ہے، اس سے قبل بھی دوپہر کو پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔