بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سبز کوہ اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی جانب آپریشن جاری ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر مارٹر گولے فائر کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔
تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ناہی حکام کی جانب سے آپریشن سے متعلق کوئی موقف پیش کیا گیا ہے.