پنجگور: داماد نے معمولی تکرار پر سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

200

پنجگور کے علاقے سیدان میں گھریلو تنازع پر نشے کے عادی داماد نے اپنے سسر کو معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملزم محمد شریف، جو منشیات کا عادی ہے، اپنے سسر مراد بخش ولد عرض محمد سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ تکرار شدت اختیار کر گئی جس پر ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مراد بخش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔