پنجگور کے علاقے وشبود میں کل شام کو سرف گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ سے جانبحق شخص کی شناخت بہادر شفیع کے نام سے ہوئی ہے جو لیکچرار مسلم شفیع کا بھائی ہے۔
جبکہ باقی تین نوجوان سہیل، شاید اور فرحان فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ مقتول اور زخمی آفس میں رشتہ دار بتائے جارہے ہیں۔
حملے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔