بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ایف ایس سی میڈیکل کے طالب علم میار بلوچ کو پیر اور منگل کے درمیانی شب اپنے گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
میار بلوچ کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر، وارڈ نمبر 1 پسنی میں موجود تھیں جب نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کے اغواء میں پاکستانی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔