پسنی: نوجوان نے خود کشی کرلی

115

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں نوجوان نے خود کشی کر لی ہے ۔

ـ تفصیلات کے مطابق پسنی وارڈ نمبر 2 میں نوجوان ظفر ولد الللہ بخش نے اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ـ خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں،خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات نے ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں آئے روز خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔