پسنی سے نوجوان ساحل ولد گلاب کی لاش آج برآمد ہو گئی۔ لاش پسنی وارڈ نمبر 1 میں شاہ جان ہوٹل کے پیچھے جھاڑیوں سے ملی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان گذشتہ دنوں لاپتہ ہوا تھا۔ لاش ملنے کے بعد اسے فوری طور پر پسنی آر ایچ سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پسنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان کی موت کیسے واقع ہوئی۔ اہلخانہ کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں کہ پولیس جلد از جلد اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے۔