پاکستانی پرچم نذرآتش کرنے کا الزام، سرفراز بگٹی نے سمی دین سے معذرت کرلی

160

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ سمی دین نے پاکستان کا جھنڈا جلانے کی تردید کی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر سمی دین خود کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے جھنڈا نہیں جلایا تو یہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویسے سمی دین نے مجھے فون کیا مجھ سے پہلے میرے منسٹر کو فون کیا۔ انہوں نے اس عمل کی تردید کی ہے، اگر سمی دین کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔

وزیراعلی نے کہا کہ میرا موقف بی وائی سی کے حوالے سے تھا کہ وہ دہشتگردوں کی ایڈوکیسی کرتے ہیں ان کے موقف کو آگے بڑھاتے ہیں اگر پاکستان کا جھنڈا سمی دین نے نہیں جلایا تو یہ عمل اس کی کسی ساتھی نے کیا ہوگا کیونکہ مجھے کسی نے یہ تصویر بھیجی جس میں ایک بچی جھنڈا جلا رہی ہے وہ نقاب میں ہے۔

تاہم سمی دین بلوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو فون نہیں کیا تھا بلکہ خود وزیراعلیٰ نے انہیں فون کیا تھا۔