بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فورسز نے جمعرات کے روز ایک کارروائی کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دشت کے علاقے درچکو میں کل متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز چھ افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی موجودہ حالت اور مقام سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
لاپتہ ہونے والوں میں ابتک چار کی شناخت لہداد ولد برکت، وسیم ولد بشیر، ایاز ولد احمد اور شکیل ولد فقیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دو افراد کی شناخت ممکن نہ ہوسکی۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں ایک دیرینہ مسئلہ ہے، حالیہ دنوں میں اس میں ایک بار بھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ رواں ہفتے بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی دوران حراست ماورائے عدالت کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔