وڈھ: مظاہرے کے دوران پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق

164

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں رواں سال 7 اپریل کو مظاہرین پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ میں سات اپریل کو مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی عنایت اللہ ولد مجید لہڑی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا ہے۔

خیال رہے کہ خضدار کے علاقے وڈھ میں سات اپریل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ ریلی کے دوران پاکستانی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔