نوشکی: مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کا اہلکار ہلاک

416

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک اہلکار کی شناخت ظاہر ولد گوہر خان مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے قادر آباد کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار تھا جو عید کی چھٹیوں پہ گھر آیا ہوا تھا۔ جو مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔