نوشکی: فورسز پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

262

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو اہلکار، میاں خان اور نصیب اللہ، ہلاک ہوگئے ہیں۔

واقعہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آوروں نے فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں دونوں زخمی ہوگئے تھے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، اور نہ ہی حکام کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری کیا گیا ہے۔