حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، جس کے نتیجے میں ایک صوبیدار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب کیا گیا۔ مسلح افراد نے جدید اسلحے سے ایف سی کیمپ کو نشانہ بنایا۔
حکام نے دعوی کیا کہ حملے کے دوران تین حملہ آوروں بھی مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حملے کے بعد دیگر حملہ آور قریبی پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔