مچھ فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری

59

‎بلوچستان کے علاقے مچھ اور بولان سے متصل علاقوں میں پاکستانی فوج کیجانب سے آپریشن کی اطلاع، مذکورہ علاقوں مذکورہ علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر فضاء میں دیکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ گیشتری و گرنواح میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کی آمد کیساتھ علاقے میں گشت و آپریشن کی جارہی ہے ھبکہ فضاء میں ہیلی کاپٹروں کی گشت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

فورسز کی جانب سے مزید اندرونی علاقے اور پہاڑوں کی جانب پیش قدمی کے اطلاعات ہیں، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی کمی کے باعث اطلاعات موصول ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

‎علاقائی ذرائع کے مطابق اس دوران فورسز نے مختلف راستوں پر ناکے لگا کر راستے بند کردئے ہیں، راستوں کی بندش کے باعث علاقائی افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث وہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت بھی دریافت نہیں کر پارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بولان مچھ کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے اکثر اوقات آپریشن کے اطلاعات موصول ہوتے رہتے ہیں، تاہم آج شروع ہونے والے آپریشن کے حوالے سے صوبائی حکام اور فورسز کی جانب سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔