بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مند کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل کی صبح 11 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیکیٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) کے دستے نے مہیر کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کے باہر کھڑے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج، دشمن آلہ کاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔