مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 8 پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ آج صبح ہفتہ مہرستان کے گاؤں ہیزآباد پایین میں پیش آیا ہے۔ جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گولیوں مار کر پاکستانی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔
ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی شناخت “دلشاد” اور اس کے بیٹے “نعیم”، “جعفر”، “دانش”، اور “ناصر” کے ناموں سے ہوئی ہے، جو سب پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔
مغربی بلوچستان کے خبر رساں ادارے حال وش کے مطابق یہ افراد ایک ورکشاپ میں کام اور رہائش پذیر تھے، جہاں گاڑیوں کی مرمت کی جاتی تھی۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہو کر ان کے ہاتھ پیر باندھ کر انہیں گولیاں ماری ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لاشیں ایسی حالت میں ملی ہیں کہ سب کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور انہیں براہ راست گولیاں ماری گئی تھی۔ یہ واقعہ ہیزآباد پایین گاؤں میں پیش آیا جو مہرستان سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور ہے۔