بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں کا سلسلہ رک نہ سکا ایک اور واقعے میں مشکے کے علاقے کندھاری سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا تھا۔
ایک روز بعد آج بروز سوموار ان کی لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے، جس پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نادر بلوچ کو 6 اپریل کی صبح جبری طور پر حراست میں لیا گیا تھا، اور اہل خانہ کو ان کی گرفتاری کے بعد کوئی اطلاع نہیں دی گئی بعد ازاں ان کی لاش علاقے کے ایک سنسان مقام سے ملی، جس سے ماورائے عدالت قتل کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے