مستونگ: پی ٹی آئی ممبران کو دھرنے میں شرکت سے روک دیا گیا – خندقیں کھود کر مزید راستے بند

702

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ممبران جو دھرنے میں شامل ہونے کے لیے جا رہے تھے انہیں جائے وقوعہ پر پہنچنے سے روک دیا گیا۔ اس کے جواب میں، خندقیں کھودی گئی ہیں، مزید کنٹینرز رکھے گئے ہیں، اور اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اختر مینگل نے کہاکہ حکومت اپنے داغ دھلانے کی جو بھی کوشش کرتی ہے وہ اسے مزید داغدار کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ کوہ چلتن کے دامن میں بی این پی کا دھرنا جاری ہے ۔ انکا مطالبہ ہے کہ تمام گرفتار خواتین کو رہا کیا جائے ۔ حکومت بلوچستان سے دوبار انکے مذاکعات ناکام ہوچکے ہیں ۔ آج دھرنا گاہ کے اطراف حکومت نے مزید رکاوٹیں کھڑی کرکے خندقیں کھودنا شروع کی ہیں۔