مستونگ: پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے تعینات اہلکاروں پر حملہ، دو ہلاک

199

بلوچستان کے ضلع مستونگ علاقے کلی تیری میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز فورس کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت نیک محمد ولد محمد حسن شاہوانی سکنہ رودریس اور مقصود احمد ولد حبیب خان دہوار، سکنہ کاریز کلان، پڑنگ آباد مستونگ کے طور پر ہوئی ہے۔