مستونگ: پاکستانی فورسز کے گھروں پر چھاپے، 5 افراد جبری لاپتہ، عوام سراپا احتجاج

11

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فوجی آپریشن، فورسز کی آبادیوں میں گشت، بلاجواز گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

مقامی افراد کے مطابق، ایف سی نے تین دکانداروں اور دو کسانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ جن میں سے دو کی شناخت یونس ولد بشام اور بلال ولد شیر احمد کے ناموں سے ہوئے ہیں، مظاہرین نے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے ایف سی کیمپ کی جانب مارچ شروع کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئے روز پاکستانی فورسز گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلاجواز تنگ کرنا اور ایف سی کیمپ میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنانا اب معمول بن چکا ہے، جس کے باعث اسپلنجی کے عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگر فورسز نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔