بلوچستان کے علاقے مستونگ، اسپلنجی میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کررہی ہے، آج دوسرے روز علاقے میں آپریشن کی جارہی ہے۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ اسپلنجی اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی زمینی فوج پیش قدمی کررہی ہے، فوج کو بکتر بند اور دیگر فوجی گاڑیوں کی کمک حاصل ہے ۔
مذکورہ علاقوں سے تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔