مستونگ: معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ

206

مستونگ کے علاقے چوتو میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات سے بھری دو دس ویلر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ٹائر تباہ ہو گئے، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر اس نوعیت کے حملے پہلے بھی پیش آ چکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

تاہم آج پیش آنے والے واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے اور ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔