مارگٹ حملے کی ویڈیو بی ایل اے نے جاری کردی

923

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا چینل “ھکل” نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر کیے گئے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

ایک منٹ 49 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں تین فوجی گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا یے، جن میں سے ایک گاڑی دھماکے کے زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوتا ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل، سپاہی زاہد، سپاہی خرم سلیم اور دیگر شامل ہیں۔

مارگٹ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے جنوب مشرق میں تقریبا 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند کی جانب سے پاکستانی فورسز کو شدید نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ جن میں گھات لگائے حملوں سمیت آئی ای ڈی حملے اور پاکستانی فورسز کے کیمپس و چوکیوں پر قبضے کے حملے میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورانیہ میں پاکستانی فورسز کو دو آئی ای ڈی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ روز کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دونوں واقعات کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔