قلات: پاکستانی فورسز پر حملہ، پوسٹ پر قبضہ

380

قلات میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بناکر پوسٹ کے حفاظتی چوکیوں کو قبضے میں لے لیا۔

قلات کے علاقے شیخڑی میں موڑگند کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے آؤٹ پوسٹس کے حفاظتی چوکیوں پر حملہ کرکے قبضے میں لے لیا۔ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے بیک وقت مورچہ حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھنٹوں تک جاری رہنے والے حملے میں حملہ آور حفاظی مورچوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔