قلات: دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیے پاکستانی فورسز نے شاہراہ بند کر کردی

400

قلات انتظامیہ نے لک پاس کے مقام پر بلوچ دھرنا میں عوام کو شرکت سے روکنے کے لیے منگچر کے مقام پر روڈ کو بلاک کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگچر میں ذائقہ ہوٹل کے نزدیک قلات انتظامیہ اور فورسز نے سڑک آمد و رفت کیلئے بند کر دیا ہے. علاقے سے ذرائع کے مطابق آج فورسز نے روڈ بند کر دی ہے اور قلات انتظامیہ کا کہہ رہے ہیں کہ ان کے حکم پر بند کر دی گئی ہے تاہم وجوہات نہیں بتا رہے۔

تاہم انتظامیہ کے اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ اور اداروں کے درمیان دفتری روابط میں بلوچ دھرنا میں شرکت روکنے کا باقاعدہ ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کی رہائی کے لیے لک پاس کے مقام پر سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنا دیا جا رہا ہے اور کل چھ اپریل کو کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے. جسے روکنے کے لیے لک پاس کے اطراف میں حکومت کی طرف سے خندقیں کھودی گئی ہیں۔