بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی کو سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں ان کے گھر سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ابتک انہیں نامعلوم اذیت خانے میں رکھا گیا ہے، اور اسے کسی عدالت یا جیل میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انہیں دو روز قبل چھوٹے بھائی اور دو بھتیجوں کے ساتھ فورسز نے حراست میں لیا تھا ۔تاہم ایک روز بعد انہیں رہا کیا گیا جبکہ شاہ جی کے حوالے ابتک کوئی معلومات انکے لواحقین اور وکیل کو نہیں دیا گیا ہے ۔