سیکورٹی خدشات کے باعث بولان ایکسپریس کو نوتال کے مقام پر روک دیا گیا

321

جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوتال میں روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوتال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی، حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے گذشتہ مہینے بولان میں جعفر ایکسپریس کو بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ نے ہائی جیک کیا تھا جس میں سوار سینکڑوں پاکستانی فوجی اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا۔

جعفر ایکسپریس کے ہائی جیک ہونے کے واقعے کے بعد ریلوے سروسز متاثر ہوئے ہیں۔