سردار اختر مینگل کا چھ اپریل کو کوئٹہ روانہ ہونے کا اعلان

249

سردار اختر جان مینگل نے مستونگ دھرنے سے اعلان کیا ہے کہ 6 اپریل صبح نو بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اس بیابان میں ہماری باتیں نہیں سن رہی، اب کوئٹہ کے میدان میں بات ہوگی۔

خیال رہے کہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف 28 مارچ کو وڈھ سے کوئٹہ تک ایک لانگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

بی این پی کے بقول ان کے لانگ مارچ شروع ہوتے ہی مختلف جگہوں پہ انہیں رکاوٹوں کا سامنا رہا تاہم وہ تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے مستونگ پہنچے، اس بعد حکومت نے کوئٹہ میں داخل ہونے والے راستے لکپاس ٹنل، کنڈ مسوری، اغبرگ اور دیگر اہم داخلی راستوں پر شپنگ کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے کو بند کردیا، جس کے بعد اختر مینگل مستونگ میں دھرنا دئے ہوئے ہیں۔

اس دوران حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے لئے دو نشستیں بھی ہوئی ہیں تاہم دونوں نشست بغیر نتائج کے ختم ہوئے ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مذاکرات کمیٹی بے اختیار ہیں۔ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

بی این پی ایم کے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے صوبائی انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے، اور لکپاس ٹنل، کنڈ مسوری، اغبرگ اور دیگر اہم داخلی راستوں پر شپنگ کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔