سجاول بدین روڈ پر پنجاب جانے والی آئل ٹینکرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ایس آر اے

121

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آر اے گزشتہ رات سجاول بدين روڈ پر جاتی چوک کے قریب پنجاب آئل لے جانے والے آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں آئل ٹینکرز اور عملے کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی ریاست فوج اور طاقت کے زور پر سندھ کے اوپر قبضہ کر کے سندھی قوم کا معاشی استحصال اور نسل کشی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دریا، سمندر، زمينون، تيل، گئس، کوئلے اور دوسرے تمام وسائل اور ذرائع پر مستقل قبضہ برقرار رکھنے کے لیئے سندھی قوم کے جینے اور وجود سے جڑے سارے راستے بند کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سندھ کا ہر ایک انچ انچ، وسائل اور ذرائع سندھی قوم کی ملکیت اور ہمارے آنے والے نسلوں کی امانت ہیں۔ جن کا تحفظ اور حفاظت ہم اپنی اہم اور بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

آخر میں انھوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) اپنی مزاحمتی جنگ سندھ کی مکمل قومی آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔