زاہدان سے کوئٹہ تک بلوچ قوم جبر کا شکار ہے۔ جرمنی مظاہرہ

437

ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہنوفر میں بی وائی سی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا ۔ آج کے ریلی اور مظاہرے کا انعقاد بلوچ نیشنل موومنٹ، بلوچ ریپلیکن پارٹی اور فری بلوچستان موومنٹ نے مشترکہ طور پر بلوچ ڈائسپورہ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا جس میں جرمنی میں سیاسی کارکنوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شریک تھی ۔

مظاہرین نے پاکستانی حکام کی طرف سے بی وائی سی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن کا مذمت کرتے ہوئے عالمی انسانی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی ۔

اس موقع پر بلوچ بی این ایم کے حمل بلوچ، شار حسن بلوچ، شلی بلوچ ، فری بلوچستان موومنٹ کے ممتاز بلوچ ، بی آر پی کے مقررین نے کہاکہ ریاست پوری طاقت کے زور پر پرامن تحریک کے خلاف طاقت استمال کررہی ہے ۔ عالمی ادارے اس جبر کے خلاف نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہاکہ زاہدان سے کوئٹہ تک بلوچ قوم کو یکساں جبر کا سامنا ہے جبکہ اس دوران جرمن اور انگلش زبان میں ایک پمفلیٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں بلوچستان سے متعلق لوگوں کو آگاہی دی گئی۔